صوابی، ملزم سے 27 کلوگرام ہیروئن اور 8 کلو چرس برآمد
صوابی میں ایکسائز انٹیلی جنس نے کارروائی کے دوران منشیات برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ایکسائز انٹیلی جنس نے صوابی انٹرچینج کے قریب کارروائی کے دوران گاڑی سے 27 کلوگرام ہیروئن اور 8 کلو چرس برآمد کر لی، جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم منشیات پشاور سے اسلام آباد منتقل کر رہا تھا