ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ آصف علی قومی ٹیم کو جوائن کرنے انگلینڈ روانہ
لاہور: ورلڈکپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا حصہ کرکٹر آصف علی قومی ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے انگلینڈ روانہ ہوگئے۔ قومی کرکٹر آصف علی نے اپنی ٹوئٹ میں بتایاکہ وہ آج کرکٹ ورلڈ کپ سفر کے لیے انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم کو جوائن کرنے جا رہے ہیں۔ ٹوئٹر پیغام میں آصف علی نے حال ہی میں وفات پانے والی اپنی بیٹی دعا فاطمہ کے لیے کچھ سطریں تحریر کیں اور کہا کہ میری بیٹی کے لیے دعا اور فاتحہ کے لیے درخواست ہے۔