زیادہ سے زیادہ فلسطینی مسجد اقصیٰ میں حاضری یقینی بنائیں۔ امام مسجد اقصیٰ
مسجد اقصیٰ کے امام اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی قوم پر زور دیا ہے کہ وہ قبلہ اول میں اپنی زیادہ سے زیادہ موجودگی اور حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ ماہ صیام کے دوران یہودی آباد کاروں اور غاصب اسرائیلیوں کی مجرمانہ سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ فلسطینی ماہ صیام کے آخری عشرے میں قبلہ اول کے لیے رخت سفر باندھ لیں۔ا نہوں نے کہا کہ قبلہ اول کے دفاع کے دیگر ذرائع کے ساتھ فلسطینیوں کی زیادہ سے زیادہ مسجد اقصیٰ میں موجودگی ضروری ہے تاکہ قابض اسرائیلیوں کے خلاف سازشیں ناکام بنائی جا سکیں۔ا نہوں نے کہا کہ اعتکاف فلسطینیوںکا مذہبی فریضہ ہے اور صہیونی حکام طاقت کے استعمال سے مسجد اقصیٰ میں قیام اللیل کرنے والے فلسطینیوں کو زبردستی مسجد سے باہر نکالنا مذہبی امور میں مدخلت اور مذہبی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔الصبری نے کہا کہ مسجد اقصیٰ میں ایک نماز کا ثواب 500 نمازوں کے برابر ہے۔ سنت، فرض اور نوافل تمام نمازوں کا اجرت بہت زیادہ ہے۔