اپوزیشن جماعتوں کا گٹھ جوڑ صرف ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے ہے۔ عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا گٹھ جوڑ صرف ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے ہے، لوٹ مار کا دور قصہ پارینہ بن چکا ہے، اب قومی وسائل ایمانداری کے ساتھ عوام پر خرچ ہو رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ ہائوس میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد جس عجلت میں بنا، اتنی ہی تیزی سے یہ اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا، حکومت پنجاب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے موثراقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب صارف رمضان بازار سے 2 کلو تک چینی خرید سکے گا، صوبائی حکومت نے رمضان پیکیج کے تحت عوام کو ریلیف دیا ہے۔مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاسی یتیموں کا کوئی مستقبل نہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھ رہا ہے۔