وصولیوں کی مد میں 81 ارب روپے کے اضافے پر عمر ایوب خان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں:وزیراعظم
وصولیوں کی مد میں 81 ارب روپے کے اضافے پر عمر ایوب خان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، بجلی چوری روک کر 58 ارب بچائے گئے، وزیراعظم عمران خان نے اپنے وزیر پیٹرولیم عمر ایوب خان کو شاباش دے دی، ٹوئٹر پیغام میں لکھتے ہیں ملک کا 80 فیصد لوڈشیڈنگ سے آزاد ہوچکا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کیا کہ عمر ایوب خان اور ان کی ٹیم نے آٹھ ماہ میں 81 ارب روپے کی رقم وصول کی۔ بجلی چوری پر قابو پا کر 58 ارب روپے بچائے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کا 80 فیصد حصہ لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہے، سحری اور افطار میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اگلے سال تک 120 ارب روپے مزید ریکور کیے جائیں گے، گردشی قرضہ پہلے ہی 38 ارب روپے سے کم ہو کر 26 ارب روپے ماہانہ ہو گیا۔ اگلے دسمبر تک گردشی قرضہ زیرو کر دیا جائے گا۔