پی ٹی آئی پاور پلانٹ بنانے میں ناکام ہوئی،حقائق کو مسخ نہیں جاسکتا:شہباز شریف
مسلم لیگ ن کےصدر اور قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ عوام جانتی ہے پی ٹی آئی پختونخوا میں پاور پلانٹ بنانے میں ناکام ہوئی،جتنا بھی جھوٹ بولا جائےحقائق کو مسخ نہیں جاسکتا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عمر ایوب اور ان کی ٹیم کو81 ارب روپے کی رقم وصول کرنے پر مبارکباد دینے کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ "جتنا بھی جھوٹ بولا جائے حقائق کو مسخ نہیں جاسکتا، لوگ جانتے ہیں کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں پاور پلانٹ بنانے میں ناکام ہوئی، نوازشریف نے اپنے دور میں 11 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں داخل کی۔ اس سے قبل اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ" عمر ایوب اور ان کی ٹیم کو 8 ماہ میں 81 ارب روپے کی رقم وصول کرنے اور بجلی چوری پر قابو پاکر 58 ارب روپے بچانے پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں،ملک کا 80 فیصد حصہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے، سحری اور افطار میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی اور یہ ہے نیا پاکستان۔ "