پاکستان پر مزید دو ماہ مشکل گزریں گے. وزیر اعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان پر مزید دو ماہ مشکل گزریں گے لیکن قوم متحد ہو کر ہر قسم کے چیلنجوں کا مقابلہ کرسکتی ہے، ہمیں آئی ایم ایف سے بہت پہلے رجوع کرلینا چاہیے تھا۔ شوکت خانم ہسپتال کے لیے فنڈ ریزنگ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال کا منصوبہ شروع کیا تو لوگوں نے کہا یہ ہسپتال نہیں بن سکتا کیوں کہ کینسر کا علاج مہنگا بہت ہوتا ہے، ایسے مشکل وقت میں سیٹھ عابد ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے اور دیگر لوگوں نے بھی ساتھ دیا، اب شوکت خانم واحد ہسپتال ہے جسے جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل کی سرٹیفکیشن مل چکی ہے، ایسا اس لیے ممکن ہوا کہ اس ہسپتال میں 75 فی صد مریضوں کا مفت علاج ہو رہا ہے۔