اپوزیشن کا اتحاد جس عجلت میں بنا اتنی ہی تیزی سے سے تنکوں میں بکھر جائے گا، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا اتحاد جس عجلت میں بنا اتنی ہی تیزی سے سے تنکوں میں بکھر جائے گا،زراعت میں ترقی، صنعتی بحالی، روز گار کی فراہمی اور پایدار معاشی نظام کے حوالے سے وزیر خزانہ نے جا مع پلان کا اعلان کردیا ہے۔ہفتہ کوبلاول بھٹو زرداری کی میڈیا ٹاک پر ردعمل میں معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو سندھ میں اپنی بد عنوانی، بد انتظامی، اور ناقص کارکردگی کو چھپانے کے لئے پاکستان تحریک انصاف پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی طرف سے معیشت کو دیے گئے زخموں پر موجودہ حکومت مرحم رکھا رہی ہے اور معیشت کو گرداب سے نکالنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ سابقہ حکمرانوں کی لوٹ مار اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے معشیت کا بیڑا غرق ہوا۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔زراعت میں ترقی، صنعتی بحالی، روز گار کی فراہمی اور پایدار معاشی نظام کے حوالے سے وزیر خزانہ نے جامح پلان کا اعلان کیا۔انھوں نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے لوٹ مار کا باب اب بند ہوچکا ہے۔ معیشت کو استحکام کی طرف گامزن دیکھ کر اپوزیشن بکلاہٹ کا شکار ہے، اور احتساب سے بچنے کے لئے اداروں کو متنازع بنا رہی ہے۔۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کا اتحاد جس عجلت میں بنا اتنی ہی تیزی سے سے تنکوں میں بکھر جائے گا