ملک بھر میں عیدالفطر کا دوسرا روز مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

ملک بھر میں عیدالفطر کا دوسرا روز مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے اور گزشتہ جمعہ کو پی آئی اے کے طیارہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان اور کرونا وائرس کی عالمگیر وباء کے تناظر میں سادگی کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ متعلقہ سرکاری محکموں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا وائرس کی وباء سے بچائو کیلئے عید کی خوشیاں مناتے ہوئے سماجی فاصلے کی پابندی پر عملدرآمد کریں۔اس مبارک موقع پر کسی بھی خوشگوار واقعے سے بچائو کیلئے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں سیکورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔