سیالکوٹ میں کروناوائرس کے 538 مریض ہسپتالوں اور قرنطینہ سینٹروں میں زیر علاج

سیالکوٹ میں کروناوائرس کے 538 مریض ہسپتالوں، ہاکی اسٹیڈیم، پسرور کیڈٹ کالج و قرنطینہ سینٹروں میں زیر علاج، سیکورٹی سخت کیا گیا ہے۔ ضلع بھر میں تین ہزار نو سو بیالیس مریض کروناوائرس کی وجہ سے ہسپتالوں و سینٹروں میں لائے گئے۔ تین ہزار دو سو چورانوے مریض کروناوائرس سیمپل رپورٹ منفی آنے پر فارغ ہوکر گھر چلے گئے۔ کروناوائرس کے مریضوں اور ورثاء کا ڈاکٹروں و نرسوں کی ڈیوٹی سے غیر حاضری پر اظہار تشویش، حکومت سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کروناوائرس سے سیالکوٹ و لاہور کے ہسپتالوں میں جاں بحق مریضوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔