دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 46 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وباء سے ہلاکتیں تین لاکھ چھیالیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں اور وباء سے متاثرہ مریضوں کی تعداد چون لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔
امریکہ میں سب سے زیادہ ننانوے ہزار دو سو چھیاسی افراد ہلاک ہوئے جبکہ برطانیہ میں چھتیس ہزار793 اور اٹلی میں32 ہزار785 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔اب تک22 لاکھ سے زائد مریض وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔