افغانستان میں عیدالفطر کے موقع پرعارضی جنگ بندی قیام امن کی کوششوں کا شاندار موقع ہے۔ مائیک پومپیو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے افغانستان میں عیدالفطر کے موقع پرعارضی جنگ بندی کو سراہا ہے جس سے جنگ زدہ ملک میں قیام امن کی کوششوں کے فروغ کا شاندار موقع فراہم ہوا ہے۔ افغانستان میں جارحانہ کارروائیوں کے تعطل کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا افغان عوام کی یہ دیرینہ اور بھر پور خواہش ہے کہ ملک میں امن قائم ہو۔انہوں نے افغان صدر اشرف غنی کی حکومت پر زور دیا کہ طالبان کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا عمل تیز کیا جائے تاکہ مجوزہ امن مذاکرات کی راہ میں حائل رکاوٹ دور کی جا سکے۔