پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1ہزار 748 مریضوں میں کرونا کی تشخیص

پاکستان میں کروناوائرس کے وار جاری، کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 56 ہزار349 ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار748 مریضوں میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں20 ہزار77 سندھ میں 22ہزار 491 خیبرپختونخوا میں7 ہزار905 بلوچستان میں تین ہزار407 اسلام آباد میں ایک ہزار641 گلگت بلتستان میں چھ سو انیس اور آزاد کشمیر میں209 مریض ہیں۔اب تک سترہ ہزار482 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 34 افراد جاں بحق ہوئے جس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد ایک ہزار167 ہو گئی ہے۔