کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن عید سیزن نگل گیا،چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد

چیئرمین آل کراچی تاجراتحاد عتیق میر نے رواں سال کو ملکی تاریخ کا بدترین عید سیزن قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن عید سیزن نگل گیا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں چیئرمین آل کراچی تاجراتحاد عتیق میر نے کہا کہ رواں برس عید پر10ارب روپے سے کم کاروبار ہوا اور بیشتر دکانوں میں اسٹاک کیا گیا60 فیصد سے زائد مال فروخت نہیں ہوسکا۔ چیئرمین تاجراتحاد نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد مارکیٹوں میں امڈ آنے والا خریداروں کا ریلا مصنوعی ثابت ہوا اور بیشتربازاروں میں نظر آنے والی گہما گہمی ونڈو شاپنگ ثابت ہوئی جبکہ تجارتی مراکز میں چہل پہل کا سب سے زیادہ فائدہ ٹریفک پولیس کو ہوا