طیارے حادثہ میں سندھ حکومت کہیں نظر نہیں آئی، حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے الزام عائد کیا ہے کہ طیارے حادثہ میں سندھ حکومت کہیں نظر نہیں آئی،سندھ میں ریسکیو سروسز کا کوئی منظم ادارہ موجود نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے ماڈل کالونی طیارے کے حادثے میں زخمی ہونے والی تین بچیوں کی سول اسپتال برنس وارڈ میں عیادت کی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے حادثے میں زخمی ہونے والی بچیوں کے معالجے کا خرچہ اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طیارے حادثہ میں سندھ حکومت کہی نظر نہیں آئی