لیگی رہنما انجینئر امیر مقام بھی کورونا کا شکار ہوگئے

پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں ۔مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے انجینئر امیر مقام میں کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اظہار افسوس کیا۔ انجینئر امیر مقام نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد میں واقع اپنی رہائش گاہ میں خود کو قرنطینہ کر دیا ہے ۔امیر مقام نے عوام، پارٹی کارکن اور دوست احباب سے اپیل ہے کہ ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے انجینئر امیر مقام میں کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر مقام خیبر پختونخوا میں پارٹی کا ایک متحرک نام ہیں، پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ کو صحت کاملہ عطا فرمائے بے شک اللہ تعالیٰ شفاءدینے والا ہے