پشاور: صوبے میں تمام سیاحتی مقامات بند ہیں، اجمل وزیر

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق کراچی سانحہ اور کورونا وباءکی وجہ سے عید سادگی سے منائی جارہی ہے، کہتے ہیں صوبے میں تمام سیاحتی مقامات بند ہیں ،خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری ڈاکٹرکاظم نیاز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ سیکرٹریٹ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی کی ہدیات کے مطابق کراچی سانحہ اور کورونا وباء کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں عید سادگی سے منائی جارہی ہے، کورونا وباءکے باعث صوبے کے تمام سیاحتی مقامات بند ہیں۔ اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ ڈائنگ روم میں لیپ ٹاپ کے سامنے بیٹھ کر تنقید کرنے والوں نے عوام کے لیے کیا کیا سوائے شعبدبازیوں کے۔