طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے پائلٹ کے والد نے پی آئی اے کی انکوائری مسترد کردی

طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے پائلٹ کے والد نے پی آئی اے کی انکوائری مسترد کردی۔ شہید کے والد گل محمد کا کہنا ہے کہ حادثہ کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہیے۔ پی آئی اے افسران سیاست کرنا بند کریں۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے پائلٹ کیپٹن سجاد گل کے گھر پہنچے۔ اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سجاد گل کے والد گل محمد بھٹی پی آئی اے حکام پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا نالائق لوگ حادثے کی تحقیقات کروا کر خود ہی لیک کرواتے ہیں، اس رپورٹ کو مسترد کرتاہوں۔ انکا بیٹاقابل پائلٹ تھا ،اس سے مقررہ وقت میں زائد کام لیاگیا۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے سجاد گل شہید کے اہلخانہ کو انصاف کی یقین دہانی کروائی اور کہاکہ تحقیقات غیرجانبدار ہوگی کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ بلیک باکس کی ریکارڈنگ خاندان کو دیں گے