بھارتی فورسزکی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی، 2کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع کلگام میں 2کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو ضلع کے علاقے دمحال ہانجی پورہ میں محاصرے اورتلاشی کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔ قابض بھارتی حکام نے کولگام اور شوپیاں اضلاع میں تمام موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل کردیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے اپنے ایک پیغام میں ایک بار پھر لوگوں پر زوردیاہے کہ وہ تجارت، تعلیم اور ترقی کے نام پر اپنی جائیدادیں غیر کشمیریوں کو فروخت نہ کرکے جموں و کشمیر کے مسلم اکثریتی تشخص کو تبدیل کرنے کے بھارتی عزائم کو ناکام بنائیں۔