وزیراعظم اورترک صدرکا کورونا وبا سے مشترکہ طور پر نمٹنے کیلئے دوطرفہ تعاون بڑھانے پراتفاق

پاکستان اور ترکی نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے مشترکہ طور پر نمٹنے کیلئے اس عالمی وباء کے خلاف دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے ترک صدر رجب طیب اردوان کی طرف سے پیر کے روز وزیراعظم عمران خان کو کی گئی ایک ٹیلی فون کال کے دوران طے پایا۔ وزیراعظم عمران خان نے قیمتی طبی ساز و سامان فراہم کرنے پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا جس سے دونوں ملکوں کی طرف سے ضرورت کے وقت ایک دوسرے کی مدد کرنے کیلئے ان کے تاریخی روابط کی عکاسی ہوتی ہے۔