سٹیٹ بینک نے معاشی ترقی کے حکومتی دعوے کی تصدیق کر دی
سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے معاشی ترقی کے حکومتی دعوے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 17 سال میں پہلی مرتبہ کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ سرپلس ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2021ءمیں معاشی نمو 3.9 فیصد ہو گئی ہے جبکہ 17 سال میں پہلی بارکرنٹ اکاؤنٹ کھاتا سرپلس ہوا، زرمبادلہ کے ذخائر 4 سال میں بلند ترین ہیں، کورونا کے بعد بحالی کی سرگرمیاں زور پکڑ رہی ہیں اور اس عمل کو پالیسی ریسپانس نے تیز کیا ہے۔