وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا بیان
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا بیان پی ڈی ایم کا منفی سیاسی بیانہ اپنی موت آپ مر چکا ہے عوام نے مسترد شدہ عناصر کو یکسر رد کر دیا ہے پی ڈی ایم کے مردہ گھوڑے کو دوبارہ زندہ کرنے کی سعی لاحاصل رہے گی غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام تک پہنچ چکا ہے پی ڈی ایم پاکستان کی سیاسی تاریخ کا واحد اتحاد تھا جو بنتے ہی بکھر گیا نااہل اور نالائق اپوزیشن ٹولے کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں یہ لوگ کمیشن اور کک بیکس سے کمائی دولت کو بچانے کے لیے اکٹھے ہوئے تھے پی ڈی ایم سیاسی اتحاد کی بجائے مافیاز کا اکٹھ بن چکا ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ 40 چوروں کی بیٹھک کا کوئی مقصد نہیں یہ استعفوں اور لانگ مارچ کی طرح تحریک چلانے کی بھی ہمت نہیں رکھتے ان کی تحریک تاریک ہو گئی ہے اور صرف گفتن، شنید اور برخاستن تک ہے وزیر اعظم عمران خان کی شفاف اور جرأت مند قیادت کے ہوتے ہوئے ان کو قومی وسائل لوٹنے کا حساب دینا ہوگا