اسرائیلی عدالت نےمظلوم فلسطینی کو قید و جرمانے کی سزاسنادی
اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیر حراست فلسطینی عماد الحلبی کو 30 ماہ قید اور 10 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیدیا۔اسرائیل کی فوجی عدالت سالم کی طرف سے گذشتہ روز 27 سالہ عماد الحلبی کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔ الحلبی کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے نواحی علاقے روجیب سے ہے۔فلسطینی اسیران میڈیا سینٹر کے مطابق اسرائیلی فوج نے الحلبی کو 24اکتوبر کو2019 کو حراست میں لیا تھا جس کے بعد اسے بتاح تکفا عسکری ٹارچر سیل میں کئی ماہ تک تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ اسے سنائی گئی 30ماہ کی سزا میں سے 19ماہ گذر چکے ہیں اور اسے مزید 11ماہ جیل میں قید رہنا ہوگا۔