آم پھلوں کا باشاہ کے حیران کن فوائد
پاکستان متعددپھلوں کی طرح آم کی پیداوار میں بھی دنیا بھر میں مشہور ہے دنیا بھر کے زرعی سائنسدانوں کے مطابق آم جیسا ذائقہ اور مٹھاس پورے کرہ ارض پر کہیں نہیں پائی جاتی پاستانی آم اپنے ذائقے کی وجہ سے بہت سے ممالک میں پسند کیا جاتا ہے فرانسیسی مورخ ڈی کنڈوے کی مطابق برصغیرمیں آم چار ہزار سال قبل بھی کاشت کیا جاتا تھا برصغیر کو آموں کا گھر بھی کہا جاتا ہے آم گرمیوں کی پیداوار ہے پاکستان میں آم کی سب سے زیادہ پیداوار پنجاب اور سندھ میں ہوتی ہے آم کو ہرکوئی شوق سے کھاتا ہے اور ہر عمر کے افراد میں یکساں مقبول ہے اسکے خوش کن ذائقے اور لذت کی وجہ سے اسےپھلوں کابادشاہ بھی کہا جاتا ہے آم کی بہت سی اقسام ہیں جن میں چونسہ دسہری الماس سندھڑی لنگڑا انوررٹول الفانسو وغیرو ہیں آم کامزاج گرم تر ہوتاہے اسمیں مختلف وٹامنز اورمنرلزپائے جاتے ہیں وٹامن ای جلد کو تروتازہ بنانےمیں مدد دیتاہے اور انسان کو چاق و چوبند رک ھتا ہے وٹامن اے بینائی کے لئے مفید ہے وٹامن سی خون میں کولیسٹرول لیول نارمل رکھتا ہے اسمیں موجود کیلشئم ہڈیوں کومضبوط بناتا ہے آم قبض کشاء بھی ہے آم کے استعمال سے چہرے پرکیل مہاسے نہیں نکلتے اور چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کے ساتھ ساتھ بالوں کے لئے بھی مفید ہے جن کےبال گر رہے ہوں وہ آم کازیادہ استعمال کریں کیونکہ آم بالوں کو مضبوط بناتے ہیں