زمین پر کورونا کے سخت قواعد ۔۔ جوڑے کی جہاز میں شادی، درجنوں رشتہ دار شریک
جوڑے نے دوران پرواز شادی رچا لی جس میں تمام شریک رشتہ داروں نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔ اس شادی کی جیسے ہی ویڈیو وائرل ہوئی تو اس پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے معاملہ کا سخت نوٹ لیا اور فلائٹ کے عملے معطل کردیا ۔سول ایوی ایشن حکام نے ایئرلائن کو ہدایت دی کہ اُن تمام افراد کے خلاف شکایت درج کرائے جنھوں نے کووڈ قواعد کی تعمیل نہیں کی