کرکٹر عمر اکمل نے پی سی بی کو جرمانے کی ادائیگی کر دی
لاہور: کرکٹر عمر اکمل نے پی سی بی کو جرمانے کی ادائیگی کر دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹر عمر اکمل نے پی سی بی کو جرمانے کی ادائیگی کر دی ہے، عمر اکمل نے 42 لاکھ 50 ہزار روپے کا جرمانہ ادا کیا۔ذرائع کے مطابق عمر اکمل پر کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے جرمانہ عائد کیا تھا، جرمانے کی ادائیگی کے بعد عمر اکمل پی سی بی کے بحالی پروگرام کے لیے اہل ہو گئے۔تاہم پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے باعث بحالی پروگرام فوری ممکن نہیں ہے، پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ پی ایس ایل میں مصروف ہوگا۔