سعودی عرب 3 ارب ڈالر کی واپسی کے لیے پاکستان کو مزید مہلت دینے پر رضامند

ڈیووس: سعودی عرب نے عندیہ دیا ہے کہ وہ پاکستانی اسٹیٹ بینک میں رکھے 3 ارب ڈالر کی رقم جلد واپس نہیں لے گا اور یوں اس کی مدت بڑھانے پر رضامندی ظاہرکی ہے۔سعودی وزیرِ خزانہ محمد الجدان نے خبررساں اداروں کو بتایا کہ ’ہم پاکستان میں تین ارب ڈالر کی رقم جمع رکھنے کی مدت میں اٖضافے پر حتمی کام کررہے ہیں، ‘ انہوں نے یہ ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ذیلی ملاقاتوں (سائیڈ میٹنگ) میں کہا ہے۔سعودی عرب نے پاکستان میں زرِ مبادلہ کے ذخائرایک حد تک برقرار رکھنے پر گزشتہ برس اسٹیٹ بینک میں تین ارب ڈالر کی رقم جمع کرائی تھی۔