اسلام آباد اورلاہور میں پولیس کیجانب سے پی ٹی آئی ورکرز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری, 347 افرادکو حراست میں لیا
اسلام آباد اور لاہور میں پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی ورکرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کوکھانا پہنچانے والےافرادکی فہرستیں بھی تیار کرلی ہیں۔ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کرنے والوں کے لیےکھانا بنانے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں گرفتار 100 سے زائد افراد کو تھری ایم پی او کے تحت جیل بھجوایا جا رہا ہے۔کریک ڈاؤن کے لیے مزید ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، رینجرز کی نفری بھی اسپورٹس کمپلیکس پہنچ چکی ہے۔دوسری جانب لاہور میں بھی پولیس کا پی ٹی آئی ورکرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، پولیس نے اب تک247 افرادکو حراست میں لیا ہے۔