میکسیکو؛ ہوٹل میں مسلح افراد کی فائرنگ، 11 ہلاک
میکسیکو سٹی: لاطینی امریکا کے ملک میں مسلح افراد نے ہوٹل میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی ریاست گوانجواٹو کے شہر سیلایا کے ایک ہوٹل میں 15 کے قریب افراد گُھسے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔پیر کے شب پیش آنے والے فائرنگ کے افسوس ناک واقعے کے نتیجے میں 11 ہلاکتوں اور 5 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔حکام کے مطابق یہ قتل عام مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہوا اور ہوٹل میں موجود مہمانوں اور ملازمین پر 50 سے زائد گولیاں چلائیں۔