پی ٹی آئی کے کارکنوں نے داتا دربار کے قریب سے رکاوٹیں ہٹا کر ٹریفک بحال کر دی

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے لاہور کے بتی چوک کے بعد داتا دربار کے قریب سے بھی رکاوٹیں ہٹا کر سڑک کو ٹریفک کیلئے کلیئر کر دیا۔ ویب سائٹ سیاست ڈاٹ پی کے کے مطابق داتا دربار کے قریب رکاوٹیں کھڑی کر کے سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ، زبیر نیازی کی قیادت میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے رکاوٹوں کو ہٹا کر سڑک کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا جس کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ۔