پولیس کی یاسمین راشد سے بدتمیزی، گاڑی پر حملہ،

پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ میری گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی، پولیس نے دھکے دیئے اور تلخ کلامی کی جبکہ میرے ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ ہر صورت کامیاب ہو گا اور ہم رکاوٹوں کی پروا کیے بغیر اسلام آباد جائیں گے۔ لاہور کے علاقے بتی چوک پر پولیس کی جانب سے میری گاڑی کے شیشے توڑے گئے اور میرے ہاتھوں پر کنکریاں لگیں۔