اسلام آباد ، راولپنڈی کے داخلی و خارجی راستے سیل کر دیے گئے
اسلام آباد ؛ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے راولپنڈی اور اسلام آباد کے تمام داخلی و خارجی راستے سیل کر دیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ شہر بھر میں 22 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ،وزارت داخلہ میں لانگ مارچ کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ، شہر کے تمام بس اڈے اور ٹرانسپورٹ بند ہیں ۔