‘عمران خان پر خودکش حملے کا خدشہ

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کی زندگی کو خطرہ ہے، حساس اداروں کی رپورٹ کےمطابق خودکش حملےکا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران سڑکوں کی بندش اور گرفتاریوں کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کی زندگی کو خطرہ ہے، حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق خودکش حملےکا خدشہ ہے۔ جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا آپ اصل ایشو سے دور جا رہے ہیں، کیاپولیس چھاپے مارکرلیڈرز ،کارکنوں کو حفاظتی تحویل میں لے رہی ہے؟ راتوں کو گھروں میں چھاپے مارنے میں کیا مزا آتا ہے؟ حکومت کو سرینگر ہائی وے کا مسئلہ ہے تو لاہور سرگودھا ،باقی ملک کیوں بند؟