آئیں تو سہی ہم آپ کے اقتدار کا نشہ اتارنا چاہتے ہیں، طلال چوہدری

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آئیں تو سہی ہم آپ کے اقتدار کا نشہ اتارنا چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری اور عظمیٰ بخاری نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو پتا چل گیا کہ ملک میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور ن لیگ فیصلہ کر چکی تھی لیکن عمران خان نے شعبدہ بازی دکھائی۔ طلال چوہدری نے کہا کہ اب ان کے پاس 500 دن ہیں اور جو انہوں نے کرنا ہے کریں۔ کیا امریکہ سے آزادی اہلکاروں کے سینوں پر گولی چلا کر ملے گی، یہ آزادی مارچ نہیں بلکہ یہ اقتدار کی بحالی کا مارچ ہے۔ آئیں تو سہی ہم آپ کا اقتدار کا نشہ اتارنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں اس وقت تک ٹوٹل 700 آدمی باہر نکلے ہیں، 400 کے قریب لاہور اور باقی 300 دیگر علاقوں سے نکلے ہیں اور اقتدار اب ویسے نہیں ملے گا جیسے پہلے ملا تھا۔ آپ پہلے بھی پنڈی چھپ گئے تھے اور اب پشاور میں چھپ گئے۔