پنجاب:منحرف ارکان کی خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول کا اعلان
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب 17 جولائی کو ہوگا، کاغذات نامزدگی 4 سے7 جون تک جمع کرائے جائیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 جون کو ہو گی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹریبونل اپیلوں پر فیصلہ 21 جون تک کریں گے، کاغذات نامزدگی 23 جون تک واپس لیے جا سکیں گے جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشان 24 جون کو جاری ہوں گے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے کہا کہ پی پی 7 راولپنڈی، پی پی 83 خوشاب، پی پی 90 بھکر، پی پی97 فیصل آباد، پی پی 125، پی پی127 جھنگ، پی پی 140 شیخوپورہ، پی پی 158، پی پی 167، پی پی 168، پی پی 170 لاہور ، پی پی 202 ساہیوال، پی پی 217 ملتان، پی پی 224، پی پی 228 لودھراں، پی پی 237 بہاولنگر، پی پی 272، پی پی 273 مظفر گڑھ، پی پی 282 لیہ اور پی پی 288 ڈی جی خان پر ضمنی الیکشن ہو گا۔