پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ کو پولیس نے گرفتارکرلیا
تفصیلات کے مطابق جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کو پولیس نے حراست میں لے لیا گیا ہےجس کے بعد جمشید چیمہ کو بادامی باغ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔ جمشید اقبال چیمہ کی اہلیہ مسرت چیمہ کا کہنا تھا کہ بس میں موجود تمام افراد اور خواتین وکلا سب کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے ایک رات قبل لاہور پولیس نے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود کے گھر پر چھاپہ مارا، جبکہ میاں محمود الرشید کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق میاں محمود الرشید کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے موجودہ حکومت کے خلاف 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیا ہوا ہے جس کے بعد وفاقی حکومت نے لانگ مارچ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا اور ملک کے مختلف حصوں میں راستے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔