عدالت کا پی ٹی آئی کے رہنما و کارکنان کو رہا کر نے کا حکم
لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔