کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے عمر قید کی سزا سنادی

کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے عمر قید کی سزا سنادی جبکہ ان پر 10 لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا۔بھارتی عدالت نے یاسین ملک کو 19مئی کو دہشتگردی کی فنڈنگ کے جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا۔نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست کی تھی تاہم نئی دہلی کی این آئی اے عدالت نے یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں عمر قید کی سزا سنائی۔