تحریک انصاف کے کارکن رکاوٹيں ہٹاکر اسلام آباد داخل
تحریک انصاف کے کارکن بڑی تعداد میں رکاوٹٰيں ہٹاکر فيض آباد کا مرکزی پل کراس کرکے اسلام آباد میں داخل ہوگئے۔اٹک ميں کٹی پہاڑی کے قریب بھی پی ٹی آئی کارکنوں کی رکاوٹیں ہٹا کر موٹر وے پر پیش قدمی جاری ہے ۔ پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی جارہی ہے۔
کراچی ميں نمائش چورنگی پر پی ٹی آئی کارکنان اور پوليس اہلکار آمنے سامنے آگئے۔ پوليس مظاہرين کو منتشر کرنے کيلئے شيلنگ اور ہوائی فائرنگ کررہی ہے ۔