کسی معاہدے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا : عمران خان
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ حکومت سے ڈیل نہیں ہوئی،یہ افواہیں اور غلط معلومات ہیں، ہم اسلام آبادکی طرف بڑھ رہےہیں۔ عمران خان نے کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل اورالیکشن تاریخ کے اعلان تک اسلام آباد میں رہیں گے۔