کراچی میں پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس وین کو آگ لگادی

کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے مشتعل کارکنوں نے پولیس کی قیدی وین کو آگ لگادی۔کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے پولیس کی قیدی وین کو آگ لگادی۔پاکستان تحریک انصاف کے درجنوں کارکنوں کو پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد مشتعل کارکنوں نے پہلے قیدی وین کے شیشے توڑے اور اس کے بعد اسے آگ لگادی۔