'کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پر خوار اور موصوف ہیلی کاپٹر پر سوار': مریم نواز

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں لیگی رہنما مریم نواز نے کہا کہ کدھر گئے 20 لاکھ افراد؟ پنجاب بھر سے کُل ملا کر 500 افراد نہیں نکلے۔انہوں نے کہا کہ لگتا ہے خیبر پختونخوا نے بھی فتنہ خان کی کال پر کان نہیں دھرے، اچھی بات ہے کہ عوام نے اس فتنے کا راستہ روک دیا۔مریم نواز نے کہا سابق وزیر اعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا یہ بری بات ہے کہ کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پر خوار ہو رہے ہیں اور موصوف ہیلی کاپٹر پر سوار ہیں۔