گھروں، دفاتر پر چھاپے مت ماریں،سری نگر ہائے وے کھول دیں: سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے حکومت کو گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارنے سے بھی روک دیا۔پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس کی سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے تحریک انصاف کی سرکاری و نجی املاک کو نقصان نہ پہنچانے کی یقین دہانی پر اجازت دی گئی ہے۔عدالت عظمیٰ نے سری نگر ہائی وے پر ٹریفک بہاو میں خلل نہ ڈالنے کی بھی ہدایت کی ہے۔عدالت نے کہا ہے کہ سیاسی جماعت کے ورکرز پر امن رہیں گے،قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا جائے گا، املاک کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا، پی ٹی آئی نے سری نگر ہائی وے بلاک نہ کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔