کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس میں جھڑپیں

کراچی میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں پولیس کی جانب سے کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی جارہی ہے۔ کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر پولیس اور احتجاجی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اس دوران قیدیوں کی وین جلا دی گئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ نمائش چورنگی اور اس کے اطراف میں ایمبولینس بھی پھنسی ہوئی ہیں اور شہریوں کو گھروں کو پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ذرائع کے مطابق نمائش چورنگی اور شاہراہ قائدین کے اطراف وقفے قفے سے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔