لاہور: لبرٹی چوک پر پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کردی
لاہور کے علاقے لبرٹی چوک پر پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے دوبارہ شیلنگ شروع کردی۔ لاہور کے علاقے لبرٹی چوک پر پی ٹی آئی کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کا پر امن احتجاج جاری تھا کہ اچانک پولیس نے شیلنگ شروع کی، لبرٹی چوک پر عوام موجود ہیں جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جو شیلنگ سے متاثر ہوئے ہیں۔