آج بھارتی جمہوریت اور نظام انصاف کیلئے سیاہ دن ہے: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج بھارتی جمہوریت اور نظام انصاف کیلئے سیاہ دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت یاسین ملک کو قید کر سکتا ہے مگر آزادی کا خواب پابند سلاسل نہیں کیا جا سکتا ہے۔وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ حریت رہنما کو دی گئی سزا آزادی کی جدوجہد میں نئی روح پھونکے گی، کشمیریوں کا حق خود ارادیت کوئی نہیں چھین سکتا۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حریت رہنما یاسین ملک کو دی گئی سزا کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ثبوت اور گواہی کے بغیر سزا دے کر انصاف کا گلا گھونٹا گیا، یاسین ملک کو سزا دے کر بھارتی عدالت نے انصاف کا قتل عام کیا۔