انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی کی سروس میں کچھ تعطل آیا ہے: پی ٹی اے کی انٹرنیٹ سروس بند کرنے سے متعلق افواہوں کی تردیدکردی
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں انٹرنیٹ سروس بندکرنے سے متعلق افواہوں کی تردید کردی ہے۔ایک بیان میں ترجمان پی ٹی اےکا کہنا ہےکہ ملک میں انٹرنیٹ سروس بند نہیں کی جارہی۔ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہےکہ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی ٹرانس ورلڈ کی سروس میں کچھ تعطل آیا ہے، پی ٹی اے اسے چیک کر رہاہے، دیکھ رہے ہیں کیا مسئلہ ہے۔ترجمان کا کہنا ہےکہ اس کا کسی بلاکنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے، ایک ٹی وی چینل نے بالکل غلط خبر چلائی، انہیں تردید جاری کر رہے ہیں۔