عدالتی حکم مسترد، عمران خان کا ڈی چوک جانے کااعلان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ ہم نے اسلام آباد کے ڈی چوک میں پہنچنا ہے ۔ کوئی رکاوٹ ہمیں نہیں روک سکتی ہے ۔
صوابی انٹر چینچ پر خطاب قافلے کے شرکاء سے خظاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سارے پاکستان میں کینٹنرز لگائے ہوئے ہیں ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا گیا ۔ لوگوں کے گھروں میں کارکنوں کو پکڑا گیا خواتین کی بے عزتی کی گئی۔جب یہ لوگ لانگ مارچ کر رہے تھے ہم نے کسی کو نہیں روکا ۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ آج پیغام پہنچانا چاہتا ہوں یہ جو چوروں کا ٹولہ ہے جس میں امریکہ کے نوکر اور کرپٹ ترین لوگ جمع ہیں۔ یہ تیس سال سے اس ملک کا پیسہ چوری کر رہے تھے ۔ ہم اس ملک کے عوام کو ایسی قوم بنائیں گے جو کسی کی یا امریکہ کی غلامی نہیں کریں گے۔سب لوگوں نے نکلنا ہے اس ملک کی آزادی کے لیے