آج ملک بھر میں یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان منایا جارہا ہے۔

ملک بھر میں یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان پر آج منایا جارہا ہے۔یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان کا آغاز نمازِ فجر کے بعد قرآن خوانی سے ہوا اور اس موقع پر پاکستان کی سلامتی اور امن و امان کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔اس موقع پر پاک سرزمین کی حفاظت کی خاطر جان قربان کرنے والوں کے لیے خصوصی دُعائیں مانگی گئیں۔علما کرام نے کہا کہ آزاد فضاؤں میں سانس لینا ہمارے ملک کے شہدا کے مرہون منت ہے جو ہم پر ان کا قرض ہے، آج اتحاد و یگانگت کے ساتھ فاصلوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
یوم تکریم شہدا کے موقع پر کیپٹن سلیمان شہید، میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر اور شہید میجر سرمس رؤف کی قبر پر ورثا اور لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔پاک فوج کے دستے نے شہدا کی قبروں پر گارڈ آف آنر پیش کیا اور چادر چڑھائی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں اور ان کی تکریم میں کبھی کمی نہیں آنے دیں گے۔
ملتان ریجن میں بھی موجود شہدا کی قبروں پر پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر کیپٹن عاطف حسن شہید، حولدار خرم شہید اور لانس نائیک عبدالحکیم شہید کے ورثا اور شہری بھی موجود تھے۔ شہریوں نے کہا کہ ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں اور ان کی تکریم میں کبھی کمی نہیں آنے دیں گے۔ گجرات میں یومِ تکریمِ شہدا کی مرکزی تقریب میجر عزیز بھٹی شہید کے مزار پر منعقد ہوئی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صفدر نے کہا کہ شہدا ہمارا فخر ہیں۔
دیامر میں بھی یوم تکریمِ شہدائے پاکستان منایا جا رہا ہے جس کی مرکزی تقریب ہائی اسکول اور پولیس لائن میں منعقد کی جا رہی ہے۔
آج سارا دن شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعاؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔