گھوٹکی میں ڈاکوئوں کیخلاف آپریشن جاری ،2مغوی بازیاب
سندھ کے کچے میں ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، ضلع گھوٹکی میں آپریشن کے دوران 2مغویوں کو بازیاب کرالیا گیا ۔گھوٹکی اور کشمور اضلاع کے کچے میں ڈاکوئوں کے خلاف 45دن سے آپریشن جاری ہے۔ڈاکوئوں کی کمین گاہوں تک پولیس کو پہنچانے کے لیے خصوصی بکتربند گاڑیاں اور سنائپرز موجود ہیں۔سپیشل فورس ڈاکوئوں اور پولیس کی کالی بھیڑوں کے درمیان روابط کا خاتمہ کرنے کی کوشش کر رہی ۔ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی نے کہا کہ رونتی کے مقام پر ڈاکوئوں سے خالی کرائے گئے علاقے میں پولیس پوسٹ قائم کردی گئی جس سے ایک کلومیٹرسے فاصلے پر کچھ ڈاکو اب بھی موجود ہیں۔ایس ایس پی گھوٹکی تنویرتنیو نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دو مغویوں کو بازیاب کرایا گیا، سپیشل فورس صرف انہیں اور آئی جی سندھ کو تفصیلات دے رہی ہے۔